نبی پاک ﷺ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی،وزیراعلیٰ پنجاب

نبی پاک ﷺ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی،وزیراعلیٰ پنجاب
آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، عشق رسولﷺ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔