ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو1-2 سےشکست دےدی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو1-2 سےشکست دےدی
موتی:بھارت کی جانب سےدونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے
موتی:پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا
ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز17ستمبرکوکھیلے جائیں گے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی بھارت نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرایا،بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے،پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں،میچ کے دوران پاکستان کےابوبکرمحمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے،بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر12پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے،پاکستان ٹیم نے 5 میچزمیں سے 2 میں ڈرا کیا اور 2 میں کامیابی سمیٹی ہے، 4 میچز میں قومی ٹیم نے 11 گول کیے اور اس کے خلاف مخالفین نے 5 گول کیے،ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے