وزیراعلیٰ مریم نواز نےپنک سالٹ کی برآمد پرپیشرفت کیلئےجامع پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنک سالٹ کی برآمد پرپیشرفت کیلئےجامع پلان طلب کرلیا
مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس،پنک سالٹ سےریونیوحاصل کرنےکی تجاویزکاجائزہ
پنجاب میں معدنیات کےحصول کیلئےجدیدٹیکنالوجی کےاستعمال کی تجاویزپر غور
گراں قدرملکی ذخائرکوڑیوں کےبھاؤنہیں بکنےدیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز
پاکستان کیلئےپنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپنک سالٹ کی برآمد پرپیشرفت کیلئےجامع پلان طلب کرلیا وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں پنک سالٹ سے ریونیوحاصل کرنےکیلئےتجاویزکاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیوایڈڈ انڈسٹری لگانےکاپلان تیارکرنےکاجائزہ بھی لیاگیا،اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری،چیف سیکریٹری زاہداخترزمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال نےشرکت کی،اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کی تجاویز پر غور کیا،دوران اجلاس مریم نوازنےکان کن ورکرزکی سیفٹی یقینی بنانےکی ہدایت کی اورخام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ گراں قدرملکی ذخائرکوڑیوں کےبھاؤنہیں بکنےدیں گے، پاکستان کیلئےپنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے