کارسازحدثہ،ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
کارسازحدثہ،ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شاہدعلی میمن نےدرخواست پرفیصلہ سنایا
ملزمہ پرآئس کےاستعمال کے الزام کےپیش نظرسرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،پولیس
کراچی:پولیس کی جانب سے ملزمہ کےخلاف 2مقدمات درج کیےگئےتھے
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےکارسازحادثےکی ملزمہ نتاشہ دانش کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مستردکردی 6ستمبرکوکراچی کی مقامی عدالت نےکارسازحادثےکی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپےکےعوض ضمانت منظورکرلی تھی جبکہ منشیات ایکٹ کےتحت درج مقدمےمیں درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیاتھا،سیشن عدالت کےجج نےکہاتھاکہ ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ 13 ستمبرکو سنایاجائےگاتاہم اب عدالت نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سنایا،پولیس کےمطابق ملزمہ پرآئس کےاستعمال کے الزام کےپیش نظرسرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،پولیس کی جانب سے ملزمہ کےخلاف 2مقدمات درج کیےگئےتھے