تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی کاغزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی کاغزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
غزہ کےاسکولوں پراسرائیل کےجاری حملےبہت ہولناک ہیں،ملالہ یوسفزئی
ان سکولوں میں ہزاروں بےگھرلوگوں نے پناہ لے رکھی ہے،ملالہ یوسفزئی
اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی مارے جا رہے ہیں،ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی کاکہناتھاکہ غزہ کےاسکولوں پراسرائیل کےجاری حملےبہت ہولناک ہیں،ان سکولوں میں ہزاروں بےگھرلوگوں نے پناہ لے رکھی ہے،غزہ حملوں کےلواحقین سے ہمدردی ہے،ملالہ یوسفزئی کاکہناتھاکہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی مارے جا رہے ہیں، اسکولوں اورانسانی امداد کیلئے کام کرنےوالےورکرزکوکبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے،انہوں نےمطالبہ کیاکہ غزہ میں اب جنگ بندہوناچاہیےاورعالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close