تازہ ترین

بلاول بھٹو کااین اے171کےضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوارکی کامیابی پر اظہارتشکر

بلاول بھٹو کااین اے171کےضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوارکی کامیابی پر اظہارتشکر
رحیم یارخان کےعوام نےپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا،بلاول بھٹو
یہ فتح جمہوری پاکستان کے ویژن پر عوام کے اعتماد کا اظہارہے،بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی ووٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 171 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے چیئرمین بلاول بھٹونےمخدوم طاہر رشید الدین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور حلقہ کے جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے رحیم یار خان کے عوام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا،یہ فتح پی پی پی کےترقی پسند،شمولیتی اورجمہوری پاکستان کے ویژن پر عوام کے اعتماد کا اظہارہے،مَخدوم طاہر رشید الدین کی کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں بلکہ رحیم یار خان کے عوام کی فتح ہے،بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ یہ رحیم یار خان کےان لوگوں کی فتح ہے،جنہوں نے پسماندگی پر ترقی اورکھوکھلےوعدوں پر حقیقی خدمت کوترجیح دی،پیپلز پارٹی ووٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close