مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم
بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا گیا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے بجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی، جس سے صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا