تازہ ترین

شاہ فیصل3 نمبر میں غیرقانونی پیٹرول پمپ میں آگ ،موٹرسائیکلیں خاکستر

کراچی:شاہ فیصل3 نمبر میں غیرقانونی پیٹرول پمپ میں آگ ،موٹرسائیکلیں خاکستر
آتشزدگی سے عمارت میں دھوویں سے ریسکیو کارروائی میں دشواری کا سامنا کرناپڑا،حکام

کراچی کے علاقے شاہ فیصل تین نمبر میں غیرقانونی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا  ریسکیو حکام کاکہنا ہے پیٹرول پمپ رہائشی عمارت کے نیچے قائم ہے، آگ کے باعث عمارت کےمکین محصورہوکررہ گئےتھے، ریسکیو حکام کا کہنا ہےواقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کےعملے نےفوری پہنچ کرآگ پر قابو پایا،فائر افسر کےمطابق عمارت کے نچلے حصے میں لگی آگ کےباعث مکینوں کوچھت پر بھیج دیا تھا،عمارت سے ایک شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا ،آتشزدگی سےدکان کے باہر کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں، عمارت میں دھویں کی وجہ سے ریسکیو کارروائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،ایس ایس پی کورنگی توحید میمن نے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، پمپ کے مالک نے کورٹ آرڈرز لے رکھے تھے جس کی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کرسکتی،پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل پیٹرول پمپ کو بند کردیا تھا، آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ، چھت پر موجود افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،ترجمان ریسکیو کےمطابق آگ پر قابو پالیا ہے، کولنگ کے بعد آخری سرچ آپریشن کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close