تازہ ترین

حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے،امیر جماعت اسلامی پاکستان

حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے،امیر جماعت اسلامی پاکستان
ریلیف نہ ملا تو کراچی سے چترال تک سب لوگ قافلے کی صورت میں ڈی چوک جائیں گے،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے حکومتی معاہدے پر عملدرآمد میں 13 دن رہ گئے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےچاندنی چوک پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دھرنے کے بعد انہوں نے 2 ماہ کیلیے بجلی کے بلوں میں کمی کی ، آئی ایم ایف کی مجبوری کیوں ہے؟ ،حکمرانوں کے اللے تلے عیاشیاں جاری ہیں،بجلی کے بعد اب گیس کا بحران سامنے آ کھڑا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالا جاتا ہے اگر یہ بڑی گاڑیاں چھوٹی کریں تو اربوں روپے کی بچت ہوگی، ان کو عیاشیاں لگی ہوئی ہیں ان کو سیکڑوں لیٹر پیٹرول مفت ملتا ہے، ٹیکسوں کی ایسی شکلیں ہیں جو پوری دنیا میں کسی نے سنی نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ قوم نے قربانی دی تو ایٹم بم بنا تھا، یہ چند لوگوں کو نواز کر ملکی صنعت کا پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے ریلیف نہیں دیا تو پھر عوام کو ڈی چوک جانے سے نہیں روکوں گا، ہم آرام سے نہیں بیٹھے گے یہ 45 دن بھی ہمارے جلسے ہوں گے، جماعت اسلامی دھرنا خود دیتی ہے خود ختم کرتی ہے امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں کرتی،انہوں نے کہا تھا کہ ریلیف نہ ملا تو کراچی سے لے کر چترال تک سب لوگ قافلے کی صورت میں ڈی چوک جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close