وزیر اعلیٰ سندھ کی جاپان کے سفیر سے ملاقات
وزیر اعلیٰ سندھ کی جاپان کے سفیر سے ملاقات
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، جاپان کو آم برآمد کرنے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔جاپانی سفیر نے اس دوران کہا کہ پاکستان جاپان کو گارمنٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے، اچھے معیار کے آم کی جاپان میں مارکیٹ ہے، جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہو رہی ہیں۔ جاپان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سندھ میں نئے اکنامک زون قائم ہو رہے ہیں۔