4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، وزیراعلیٰ پنجاب
سیاسی دشمنی کے رجحان نے ملک کو نقصان پہنچایا ، مریم نواز
نالائقوں نے 40سالہ ترقی کو 4سال میں تباہ کردیا، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی سیکرٹریز کی میٹنگ میں پانچ سالہ ویژن ڈاکو منٹ طلب کر لیا،ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40سالہ ترقی کو 4سال میں تباہ وبرباد کردیا،ماضی میں حکومتی رویوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کم ہوا، لیکن اب حوصلہ افزا رسپانس سامنے آرہا ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی ڈلیوری شروع ہوچکی ہے،تقریبا چار لاکھ لوگوں کے لئے کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپناگھرپروگرام کے تحت شہر میں پانچ اور دیہات میں 10مرلے پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں،15لاکھ روپے کا قرض 7سال میں 14ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یکجا اور یکسو ہوکر مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیے،ایک ایک دن قیمتی ہے،کوئی ایک بندہ ا کیلے حکومت نہیں چلاسکتا،سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی