6ستمبرکادن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کےنام سےنمایاں حیثیت رکھتاہے،آرمی چیف
6ستمبرکادن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کےنام سےنمایاں حیثیت رکھتاہے،آرمی چیف
آج کےدن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے،آرمی چیف
قومی اتحاد ویک جہتی کےجذبےسےسرشارافواج سرحدوں کاتحفظ کر رہی ہیں،آرمی چیف
دہشت گردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابوکیا،آرمی چیف
فورسزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سےآج پاکستان محفوظ ہے،آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرنےکہاہےکہ 6ستمبر کا دن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے،آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے آئی ایس پی آرکےمطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےاپنے پیغام میں کہا ہےکہ جنگِ ستمبرکےموقع پر قومی یک جہتی کا جذبہ ہمارے لیے سرمایۂ افتخار ہے،آرمی چیف کاکہناتھاکہ قومی اتحاد ویک جہتی کےجذبے سے سر شار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیں، معرکۂ ستمبرمیں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہر ہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے،آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے مقدم ہیں، شہداء اور ان کےاہلِ خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمے داری بطریقِ احسن انجام دینا جانتےایمان، تقویٰ اور جہادِ فی سبیل اللّٰہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے ہمارا بڑا ہتھیارہیں، دہشت گردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابوکیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکامزیدکہناتھاکہ فورسزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سےآج پاکستان محفوظ ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجزکےطورپرسامنے آرہے ہیں