تازہ ترین

یوم دفاع وطن،صدرمملکت اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

یوم دفاع وطن،صدرمملکت اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام
پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے،صدرمملکت آصف زرداری
ادارےبھی دہشت گردی کوشکست دینےکیلئےپوری طرح تیارہیں،صدر
پاکستان کی تاریخ میں6ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم

یوم دفاع وطن پرصدرپاکستان آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےغازیوں اورشہیدوں کوسلام پیش کیاہے صدرمملکت آصف علی زرداری نےاپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے،ہم سب دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیےسیکیورٹی فورسزکےساتھ ہیں،ادارےبھی دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں6ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،یوم دفاع ہمارے دفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے،ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close