تازہ ترین

یوم دفاع آج ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے،قوم کابہادرسپوتوں کوخراج عقیدت

یوم دفاع آج ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے،قوم کابہادرسپوتوں کوخراج عقیدت
1965میں پاک فوج کےبہادرجوانوں نےمکاردشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایاتھا
بزدل دشمنوں کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پرسبق سکھایاتھا
بھارت نےلاہورکےقریب سرحد عبورکی اورپاکستانی علاقےمیں داخل ہونےکی کوشش کی تھی
پاکستانی فوج نےفوری ردعمل دیتےہوئےدشمن کی پیش قدمی کوروکا

یوم دفاع ملک بھرمیں آج ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے،پوری قوم نے اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا آج ہی کےدن1965میں پاک فوج کےبہادرجوانوں نےمکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا،بزدل دشمنوں کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پرسبق سکھایاتھا،6ستمبر1965کی صبح بھارت نےلاہورکےقریب سرحد عبورکی اورپاکستانی علاقےمیں داخل ہونےکی کوشش کی تھی،پاکستانی فوج نےفوری ردعمل دیتےہوئےدشمن کی پیش قدمی کوروکا،نہ صرف دشمن کوسرحد پاردھکیل دیابلکہ جوابی حملے میں بھارتی افواج کو بڑی شکست دی،عالمی سطح پراپنی بہادری اورپیشہ ورانہ مہارت کالوہامنوایا،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہےکہ کیسےپاکستانی افواج اورقوم نےوطن کےدفاع میں بےمثال قربانیاں دیں،شجاعت،ایثاراوربہادری کی لازوال داستان رقم کرنےوالوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close