وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا
میرے پاس پنجاب میں ہزاروں اسکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، مریم نواز
پاکستان امیر ملک نہیں ہے،وسائل تھوڑے ہیں، اچھا وقت آئے گا اور آرہا ہے، مریم نواز
لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں،جب عملی کام کرنے کی باری آتی ہے تو کچھ نظر نہیں آتا،وزیراعلیٰ
میری تعلیم کی ٹیم آپ کیلئے دن رات کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
بچوں کو بغیر کسی خُورد بُرد اور قیمت کے دودھ ملنا وزیر تعلیم کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا ڈی جی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پاس پنجاب میں ہزاروں اسکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، پاکستان امیر ملک نہیں ہے،وسائل تھوڑے ہیں، اچھا وقت آئے گا اور آرہا ہےانہوں نےکہاکہ پوری کوشش ہوگی کہ بچوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کیلئے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ کروں،بہت سے لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں،جب عملی کام کرنے کی باری آتی ہے تو کچھ نظر نہیں آتا، چاہتی ہوں عملاً آپ کیلئے کچھ کرکے دکھاؤں تاکہ آپ کو لگے آپ کی وزیراعلیٰ ماں کی طرح ہے، ہم ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ سے اس پروگرام کولانچ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں وزارت تعلیم کی پوری ٹیم بیٹھی ہے، میری تعلیم کی ٹیم آپ کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔۔ بچوں کو بغیر کسی خُورد بُرد اور قیمت کے دودھ ملنا وزیر تعلیم کی ذمہ داری ہے، اس پروگرام کو تسلسل کے ساتھ آئندہ پانچ سال چلانا صوبائی وزیرتعلیم کی ذمہ داری ہے، پورے پاکستان میں ایسا پروگرام شروع ہونا چاہیے