کراچی:صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی صدارت میں اجلاس
یوم دفاع پاکستان انتہائی عقیدت،جوش اور جذبے سے منانےکافیصلہ
6ستمبرکوہماری بہادر افواج نےبہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا،ناصرحسین شاہ
ہمارےبہادر سپاہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی ملک کی حفاظت کی،ناصرحسین شاہ
یوم دفاع کے موقع پرشہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہوں گے،ناصرحسین شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پرصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا یوم دفاع پاکستان 6ستمبرکےحوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغاواصف،سیکریٹری جی اے سہیل قریشی اور دیگر شریک تھے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یوم دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت،جوش اور جذبے سے منایاجائےگا،اس موقع پرصوبائی وزیرناصرحسین شاہ کاکہناتھاکہ 6ستمبر1965کوہماری بہادر افواج نےبہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا،ہمارےبہادر سپاہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی ملک کی حفاظت کی،یوم دفاع کے موقع پرشہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہوں گے،ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے ساتھ انکے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں