لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس ہو گئے
لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرکشش شخصیت کی مالک شہزادی کی شادی شہزاد ہ چارلس سے ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کے 2 بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں
کروڑوں دلوں پرراج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے ستائیس برس ہو گئے پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں،پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے انتیس جولائی انیس سو اکیاسی کو برطانیہ کے اس وقت کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی جو اب برطانیہ کے بادشاہ ہیں ، تاہم دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد اگست انیس سو چھیانوے میں طلاق ہوگئی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، شہزادی ڈیانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں، ان کی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی