ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن
ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن
آپریشن کےدوران 12 خوارج دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیا
اب تک37دہشت گردوں کوجہنم واصل جبکہ14دہشت گردشدیدزخمی ہوچکےہیں
سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمےکیلئےپُرعزم ہیں،آئی ایس پی آر
ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کےدوران 12 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزنے28اور29اگست کوخوارج کے ٹھکانوں کومؤثرطریقےسےنشانہ بنایا،شدید فائرنگ کےتبادلےکےبعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج جہنم واصل ہوئے،آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزکےوادی تیراہ میں وسیع پیمانےپرانٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں،آپریشن 20اگست سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جارہے ہیں،کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اوراس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے،20اگست سے اب تک 37 دہشت گردوں کوجہنم واصل جبکہ 14دہشت گرد شدیدزخمی ہوچکےہیں،آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگرخوارج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،ہمارے بہادرسپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں