تازہ ترین

ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی،نوازشریف

ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی،نوازشریف
گھریلو کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ریلیف تلاش کررہے ہیں،نوازشریف
لاہور:ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے،نوازشریف
پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے ملک مہنگائی میں دھکیل دیا ہے،نوازشریف

صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)اورسابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹریٹ لاہورمیں ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھاکہ گھریلو کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ریلیف تلاش کررہے ہیں،معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم کام کریں اور دوسرا کوئی آ کر ملک کی ترقی کو روکے اورغلط فیصلے کر کے ملکی ترقی کو ہی روند ڈالے،سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے ملک مہنگائی میں دھکیل دیا ہے،قبل ازیں ملکی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کےبڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے،اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی پر بریفنگ دی،اجلاس کےدوران ملکی سیاسی اموراوربجلی صارفین کوریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close