تازہ ترین

کراچی:کارساز ٹریفک حادثے میں اہم پیشرفت

کراچی:کارساز ٹریفک حادثے میں اہم پیشرفت
کراچی:پولیس کا ایف آئی آر میں نشے کی دفعہ لگانے کا فیصلہ،پولیس ذرائع
کراچی:کیس میں اہم پیش رفت کے ساتھ اہم انکشافات بھی سامنے آگئے
کراچی:نتاشہ کی فیملی نے کیس ختم کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس ذرائع
کراچی:نتاشہ کی فیملی نے پولیس کو 4 کروڑ روپے کی آفر دی ، پولیس ذرائع
کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا کیخلاف دائر ایف آئی آر میں نشے کی دفعہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ،پولیس شعبہ تفتیش کی جانب سے نشے کی سیکشن شامل کی جائے گی،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشہ دانش کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ ملزملہ نتاشا کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت کے ساتھ اہم انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں ،پولیس ذرائع کےمطابق ملزمہ نتاشہ کی فیملی نے کیس ختم کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کرکے ابتدائی طور پر 4 کروڑ روپے رشوت کی آفر دی ، پولیس سے کہا گیا کہ پولیس راضی نامے میں اپنا کردار ادا کریں ،پولیس کو بڑے پیمانے پر پریشر میں لانے کی کوشش بھی کی گئی ہے ،پولیس کی جانب سے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ،پولیس کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں پولیس بلاتفریق کارروائی کررہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close