تازہ ترین

اجتماعی کوششوں سےبلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

اجتماعی کوششوں سےبلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم
دہشت گردی کےواقعات میں معصوم جانوں کے ضیاع پرسب غمزدہ ہیں،وزیراعظم
انفرادی قوت اورمصمم ارادےکےساتھ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرناہے،وزیراعظم
بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کودورکریں گے،وزیراعظم
بدقسمتی سےدہشت گردی نے2018کےبعددوبارہ سراٹھایاہےجسے پوری قوت سے کچلیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اجتماعی کوششوں سےبلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بلوچستان میں26اگست کو انتہائی دلخراش واقعہ ہوا،دہشت گردی کےواقعات میں معصوم جانوں کے ضیاع پرسب غمزدہ ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،انفرادی قوت اورمصمم ارادےکےساتھ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرناہے،بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کودورکریں گے،خارجیوں اوردہشت گردوں نےملکربلوچستان میں دہشت گردی کامنصوبہ بنایا،بدقسمتی سےدہشت گردی نے2018کےبعددوبارہ سراٹھایاہےجسے پوری قوت سے کچلیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ آرمی چیف کی لیڈرشپ میں دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان دوبارہ اپنا مقام حاصل کرے گا،ہم ترقی کی راہ پر دوبارہ رواں دواں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close