حکومت کومعاشی دہشت گردی بند کرکےعوام کوان کاحق دینا پڑےگا،حافظ نعیم
حکومت کومعاشی دہشت گردی بند کرکےعوام کوان کاحق دینا پڑےگا،حافظ نعیم
ملک میں معاشی دہشت گردی ریاستی اور حکومتی سطح پرہورہی ہے،حافظ نعیم
جوبجلی بن نہیں رہی،استعمال نہیں ہورہی اس کی قیمت چند لوگوں کوقوم دےرہی ہے،حافظ نعیم
شریف خاندان اپنی آئی پی پیزکےپیسےتوختم کریں،حافظ نعیم الرحمان
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےکہاہےکہ حکومت کومعاشی دہشت گردی بند کرکےعوام کوان کاحق دینا پڑےگا حافظ نعیم الرحمان کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ ن لیگ والوں کو کل پتہ چل گیاہے،انہوں نےکوشش کی تھی کہ لوگوں کوآگےپیچھےکرائیں،کل حکومت بالکل ناکام ہوئی ہے،ملک میں معاشی دہشت گردی ریاستی اور حکومتی سطح پرہورہی ہے،حکومت کومعاشی دہشت گردی بند کرکےلوگوں کو حق دینا پڑےگا،جوبجلی بن نہیں رہی،استعمال نہیں ہورہی اس کی قیمت چند لوگوں کوقوم دےرہی ہے،مخصوص قسم کاطبقہ آئی پی پیزکےنام پرفائدہ حاصل کررہا ہے،حافظ نعیم الرحمان کامزیدکہناتھاکہ شریف خاندان اپنی آئی پی پیزکےپیسےتوختم کریں،یہ اپنے پسندیدہ لوگوں کوسیکڑوں ارب روپےکی کیپسٹی پیمنٹ دےرہےہیں،5آئی پی پیزکےمعاہدے پورےہوچکےہیں ان کوفارغ کریں،آپ اپنےلیےکچھ کرنےکیلئےتیارنہیں توچین سےکیا بات کریں گے،چین ہمارادوست ہے،بات کرنے والے لوگ ہونے چاہئیں سب سے ہوسکتی ہے