تازہ ترین

بدقسمتی سے دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی، وزیر اعظم

بدقسمتی سے دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی، وزیر اعظم
چند سالوں کی غلطیوں سے دہشتگردی دوبارہ آئی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ آگئی
وزیراعظم شہباز شریف کااسلام آباد میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہناتھاستتر سال کے اس ملکی سفر میں ناکامیاں اور کامیابیاں دونوں ہیں، سیاسی و معاشی لحاظ سے اگر پاکستان جڑا ہوا ہے تو وہ انیس سو تہتر کا آئین ہے،دہشت گردی کی جنگ میں ستر ہزار جانیں دیں،تب کہیں جاکر دہشت گردی کے ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا،اب ایک ناکامی ہوئی کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آئی ہے، وگرنہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا تھا،انہوں نےکہاکہ جہاں ہم نے جانیں قربان کیں،وہیں ملک کو ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچا، جن طاقتوں نے ہمیں دہشت گردوں سے لڑنے کا کہنا انہوں نے صرف بیس ارب ڈالر دیے،پاکستان نے جو دہشت گردی ختم کی اس کا فائدہ دنیا کو پہنچا، اس میں دفاعی اداروں کا بھرپور کردار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close