تازہ ترین

ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگا کر ان کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگا کر ان کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ
ملک میں بجلی کا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
تھر کے پاور پلانٹس سے بننے والی سستی بجلی ہے، وزیراعلیٰ
تھر سے پیدا ہونی والی بجلی براہ راست نیشنل گرڈ میں جاتی ہے، وزیراعلیٰ
تھر سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے پورا ملک روشن ہوتا ہے،وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگا کر ان کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاہور کے صحافیوں سے ملاقات کی جس میں تھر، صوبے کے ترقیاتی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسوقت ملک میں بجلی کا بڑا مسئلہ ہے، تھر کے پاور پلانٹس سے بننے والی سستی بجلی ہے۔۔ تھر سے پیدا ہونی والی بجلی براہ راست نیشنل گرڈ میں جاتی ہے، تھر سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے پورا ملک روشن ہوتا ہے۔ ہیلتھ انشورنس کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو رقم سرکار کے پاس ہے وہ عوام کی امانت ہے، ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگا کر ان کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کی انشورنس کر کے 50 فیصد انشورنس کمپنی اور نجی اسپتالوں کو دینا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ بھی فنڈز سرکاری اسپتالوں پر لگا کر عوام کا مفت علاج کریں، ہمارے جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ، سائبر نائف، گمبٹ اسپتال بہت کامیاب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close