ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کا واقعہ
ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کا واقعہ
وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، محسن نقوی
مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا
وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایران بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا محسن نقوی نے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی حادثے میں درجنوں زائرین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ۔