ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس الٹ گئی
ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس الٹ گئی
ایران: حادثے میں 35افراد جاں بحق، 15 زخمی
پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی
حادثے کے بعد زائرین کی بس میں آگ بھڑک اٹھی
حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، مولانا قمر عباس نقوی
بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے
10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا، مولانا قمر عباس نقوی
ایران سے افسوسناک خبر شامل کریں گے۔۔ جہاں ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔۔ یزد میں پاکستانی زائرین کی بس الٹ گئی۔۔ جس کے نتیجے میں پینتیس افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے۔۔ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔۔ زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی نے کہا کہ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے۔۔10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا۔ ایران میں موجود قافلے کے سربراہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے۔ زائرین دو بسوں میں سوار تھے۔ پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔