تازہ ترین

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا عوام کےلیے ایک اور انقلابی اقدام

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا عوام کےلیے ایک اور انقلابی اقدام
جناح اسپتال میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کا افتتاح
دوسرے صوبوں میں ٹیسٹ کے پیسے لینا افسوسناک ہے ،بلاول بھٹو
مجھے آج ہی پتہ چلا کہ سائبر نائف کو علاج صرف سندھ میں ہو رہا ہے ،بلاول بھٹو
وزیراعلیٰ ، وزیراعظم جب آئندہ کراچی آئیں تو انہیں جناح اسپتال کا دورہ کرائیں ،چیئرمین پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا عوام کیلئے ایک اور انقلابی اقدام ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ جناح اسپتال میں جدید طریقہ علاج سائبر نائف کے ساتھ ایک سو بیس بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کا افتتاح کردیا ، سندھ حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے ایک کے بعد ایک انقلابی اقدام جاری ہیں.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جناح اسپتال کراچی پہنچے جہاں انہوں نے جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولیات کا افتتاح کردیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں مجھے آج ہی پتہ چلا کہ سائبر نائف کو علاج صرف سندھ میں ہو رہا ہے ،کینسر کے سی ٹی اسکین بھی صرف جناح اسپتال میں مفت ہو رہا ہے ،دوسرے صوبوں میں اس ٹیسٹ کے پیسے لینا بھی افسوسناک ہے ،ایک تو مہنگا علاج کرتے ہیں پھر صحت کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں..

وزیراعلیٰ سندھ ، وزیراعظم جب آئندہ کراچی آئیں تو انہیں جناح اسپتال کا دورہ کرائیں ،ہم وزیراعظم صاحب کو پیشکش کریں گے کہ ہم پنجاب کی مدد کرنے کو تیار ہیں ،ہم مراد علی شاہ اور اظہرہ پیچوہو کو بھیجنے کو تیار ہیں تاکہ جناح اسپتال جیسے اسپتال لاہور میں بھی بن سکیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پندرہ ملکوں سےلوگ پاکستانی اپنا علاج یہاں کرانے آتے ہیں ،ہم نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کو مکمل خودمختاری دی ،پرانی مشین پر ایک مریض اسی منٹ میں ٹریٹ ہوتا تھا ،سائبر نائف کی نئی مشین پر 20 منٹ میں ایک مریض کا علاج ہوگا

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، پاکستان کے عوام کو یہ جدید سہولیات بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close