تازہ ترین

ہم باتوں سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہم باتوں سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
جب ہم نے وفاقی حکومت سے اسپتال لیے تو ان کے پاس پیسے نہیں تھے ، مراد علی شاہ
ہم نے چیئرمین بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ یہ اسپتال وفاق سے لے کر دیں ، وزیراعلیٰ سندھ

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم باتوں سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح اسپتال میں نئی سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چیئرمین بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ یہ اسپتال وفاق سے لے کر دیں ،لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بتاتے نہیں ، میں کہتا ہوں کہ سارا دن پریس کانفرنسز کرتا پھروں تو کام کب کروں گا،انہوں نے کہا کہ جب ہم نے وفاقی حکومت سے اسپتال لئے تو ان کے پاس پیسے نہیں تھے، جب سندھ حکومت نے اسپتال سنبھالے اور چلنے لگے تو وفاقی حکومت آ کر بیٹھ گئی،انہوں نےکہاکہ ایک صاحب بار بار آتے تھے کہ بورڈ آف گورنرز کا میں سربراہ ہوں،ایک موقع پر ہم نے وفاقی حکومت سے کہا کہ چابیاں لیں اور چلائیں، وفاقی حکومت اس پیشکش کے بعد پیچھے ہٹ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close