سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے
سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دردانہ بٹ نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کرداروں کو بخوبی نبھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارہ کو ماہرِ تعلیم کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پاکستان نے دردانہ بٹ کو تمغائے امیتاز سے نوازا تھا پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہو گئے ،دردانہ بٹ نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کرداروں کو بخوبی نبھایا انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ٹی وی ہی نہیں اسٹیج اور فلم میں بھی کام کر کے اپنی پہچان بنائی۔ ان کی ناظرین میںمقبولیت کا سبب ٹیلی وژن کے وہ ڈرامے ہیں جن میں انھوں نے کامیڈی کردار ادا کیے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارہ کو ماہرِ تعلیم کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے، حکومت پاکستان نے دردانہ بٹ کو ‘تمغائے امیتاز سے نوازا تھا، کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اداکارہ بارہ اگست دو ہزار اکیس کو انتقال کرگئی تھیں