غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت نہ رکی،مزید25فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت نہ رکی،مزید25فلسطینی شہید
صیہونی فورسزکی خان یونس،دیرالبلاح اور مغازی کیمپ پرگولہ باری
خان یونس میں طبی عملے کے رکن سمیت3فلسطینی شہید،عرب میڈیا
خان یونس سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہوگئے
اسرائیلی بربریت سے39ہزار897فلسطینی شہید،92ہزار152زخمی ہوچکے ہیں
غزہ کے متعدد علاقوں میں گولہ باری اور فائرنگ، دہشت گرد صیہونی فورسز نے مزید پچیس فلسطینیوں کی جان لے لی عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی خان یونس، دیر البلاح اور مغازی کیمپ پر گولہ باری جاری، خان یونس کےمشرقی علاقے میں طبی عملے کے رکن سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مشرقی علاقے سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہو گئے، اسرائیلی بربریت سے انتالیس ہزار آٹھ سو ستانوے فلسطینی شہید اور بانوے ہزار ایک سو باون افراد زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ، اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔