تازہ ترین

پوراپاکستان آزادی کےرنگ میں رنگ گیا

پوراپاکستان آزادی کےرنگ میں رنگ گیا
ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کورنگ برنگی لائٹوں سےسجادیاگیا
اسلام آباد:گھروں کی چھتوں،عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں
مارکیٹیں اور بازارجھنڈیوں، بیجز اور آرائشی اشیاء سے سج گئے

پوراپاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہارآگئی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا،گھروں کی چھتوں،عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں،مارکیٹیں اور بازارجھنڈیوں، بیجز اور آرائشی اشیاء سے سج گئے،جیلانی پارک لاہور میں 200 فٹ اونچا پرچم نصب کیا گیا، آزادی فلوٹ بھی جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے، جگہ جگہ شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا جا رہا ہے،دوسری جانب جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی عروج پر ہے،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا جم غفیر بھی بازاروں میں امڈ آیا ہے،اسٹالز پر بڑے جھنڈے، جھنڈیاں، بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close