مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی پر اختیارات پر ناگ بن کر بیٹھ جاتے ہیں،حافظ نعیم
مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی پر اختیارات پر ناگ بن کر بیٹھ جاتے ہیں،حافظ نعیم
کراچی:حکمرانوں کوعیاشیوں کیلئےمراعات حاصل ہیں،امیر جماعت اسلامی
عوام پر ٹیکسزکابوجھ ،بجلی اورگیس کےبل مہنگے،پٹرول پرلیوی لگی ہوئی ہے،حافظ نعیم
ایف بی آرکونیب جیسی طاقت دےرہےہیں،ایکسپورٹ متاثرہوگی،حافظ نعیم
اس ملک میں کوئی آگےنہیں بڑھ سکتا،معیشت تباہ ہوگئی ہے،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر اختیارات پر ناگ بن کر بیٹھ جاتے ہیں حافظ نعیم الرحمان کاکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کوعیاشیوں کیلئےمراعات حاصل ہیں،عوام پر ٹیکسزکابوجھ ،بجلی اورگیس کےبل مہنگے،پٹرول پرلیوی لگی ہوئی ہے،ایف بی آرکونیب جیسی طاقت دےرہےہیں،ایکسپورٹ متاثرہوگی،انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکاادارہ ٹیکس کوبڑھانےکےبجائے اپنی کرپشن بڑھا رہا ہے،ایف بی آر کی جانب سے ایک سال میں 1299ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے،ایف بی آر کو ایکسپورٹرز پر لگادیا جائے گا تو معاملات کیسے چلیں گے،امیر جماعت اسلامی کامزیدکہنا تھا اس ملک میں کوئی آگےنہیں بڑھ سکتا،معیشت تباہ ہوگئی ہے،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں،ہمیں کوہاٹ میں ایک کے بعد دوسرا بھی گیس کا بڑا ذخیرہ بھی مل گیا،جوکوہاٹ سے گیس ملی کیا ہم اس کو سسٹم میں ڈال پائیں گے؟آر ایل این جی کے انتہائی مہنگے معاہدے کیے ہوئے ہیں