تازہ ترین

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت ییلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے اجلاس

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت ییلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے اجلاس
منصوبے کی ڈیڈ لائن پورا کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی،شرجیل میمن
حکومت کاییلو لائن منصوبے کی جلد تکمیل عزم ہے،سینئر وزیر
منصوبے سے شہریوں کے لیے روزمرہ کے سفر میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی ،شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ییلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ،عالمی بینک کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں ییلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بی آر ٹی ڈیپو پر کام شروع کرنے اور جام صادق پل کے جاری تعمیراتی کام سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ییلو لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنی ہونگی،ییلو لائن منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، اس کی جلد از جلد تکمیل حکومت سندھ کا عزم ہے،ییلو لائن بی آر ٹی نقل و حمل کا ایک قابل اعتماد اور موثر ذریعہ بننے جا رہی ہے، ییلو لائن بی آر ٹی سے کراچی کے شہریوں کے لیے روزمرہ کے سفر میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی ،انہوں نےکہاکہ منصوبہ کراچی کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد کرے گا، ییلو لائن بی آر ٹی سے جہاں ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہوگا، وہیں مقامی کاروبار کو فروغ دے گا، منصوبہ کراچی کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گا،انہوں نے ییلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے کی ہدایات بھی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close