بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے 17 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا
بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت میں کوئی سیاست دان شامل نہیں
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے 17 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا، بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے،بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت میں کوئی سیاست دان شامل نہیں ،طلبا تحریک کے دو اہم رہنما بھی عبوری حکومت میں شامل ہیں، طلبا تحریک کے اہم رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود مشیروں میں شامل ہیں،واضح رہے بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے نتیجے میں پیر کو شیخ حسینہ واجد کے بطور وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ بن گئے