تازہ ترین

جوکہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ آج کہاں ہیں؟،آرمی چیف

جوکہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ آج کہاں ہیں؟،آرمی چیف
شریعت اور آئین کو نہ ماننےوالےکو پاکستانی نہیں مانتے،عاصم منیر
اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے،آرمی چیف
کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو اُس کے آگے کھڑے ہوں گے،عاصم منیر
کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے،آرمی چیف

 چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے جوکہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، پاک فوج ،اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لیے جد وجہد کر رہی ہے،انہوں نےکہاکہ جرائم پیشہ افراد اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے،کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے،اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھیں،انہوں نےکہاکہ کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرسکے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں، علما و مشائخ سے التماس ہے کہ وہ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں، ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close