تازہ ترین

جتنا تعاون حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا ،وزیراعظم

جتنا تعاون حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا ،وزیراعظم
تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں،شہبازشریف
حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے،وزیراعظم
غریب آدمی کے بجلی بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، شہباز شریف

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتنا تعاون حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کےحل کے لیے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں، تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا ہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں، علماء سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے، انہوں نے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کے بجلی بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جارہے ، یہ مجبوری ہے، خدا کرے یہ آئی ایم ایف کا ہمارا آخری پروگرام ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close