کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،موسم خوشگوار
کراچی:ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن اور اطراف میں بوندا باندی
سائٹ ایریا، میٹروول،نارتھ کراچی، بفرزون میں بھی ہلکی بارش
کراچی:شہر میں آج کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں موسم انتہائی سہانا ہے، آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور بھیگی بھیگی ہوائیں چل رہی ہیں، وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، خوشگوار موسم کے باعث شہریوں کے چہرے کِھلے کِھلے ہیں کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، سائٹ ایریا، میٹروول، نارتھ کراچی، بفرزون میں بھی ہلکی بارش ہوئی تاہم شہر میں آج کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔