تازہ ترین

کراچی:سعید غنی کی زیر صدارت حیدرآباد میں بلدیاتی اداروں کااہم اجلاس

کراچی:سعید غنی کی زیر صدارت حیدرآباد میں بلدیاتی اداروں کااہم اجلاس
حالیہ مون سون بارشوں اورآئندہ متوقع بارشوں سےنمٹنےسےمتعلق تبادلہ خیال
حیدرآبادمیں ہونےوالی بارش کےبعدتمام معاملات کنٹرول میں ہیں،سعیدغنی
تمام افسران وملازمین کولازمی فیلڈ میں موجود ہوناچاہیے،وزیربلدیات سعیدغنی

وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت حیدرآباد میں بلدیاتی اداروں کااہم اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو،سیکریٹری بلدیات سندھ سید خالد حیدرشاہ،سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سید اعجاز شاہ،میئرحیدرآباد کاشف شورو،کمشنرحیدرآباد سمیت افسران شریک تھے،اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں اورآئندہ متوقع بارشوں سےنمٹنےسےمتعلق تبادلہ خیال کیاگیا،سعیدغنی کااجلاس کےدوران کہناتھاکہ حیدرآبادمیں ہونےوالی بارش کےبعدتمام معاملات کنٹرول میں ہیں،زیادہ بارشوں کی صورت میں تکالیف ہوسکتی ہیں اس لیےان مشکلات سےعوام کوبچانےکیلئےتمام افسران وملازمین کولازمی فیلڈ میں موجود ہوناچاہیے،اس موقع پرصوبائی وزیرجام خان شوروکاکہناتھاکہ سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی بندش ہے،جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن بندہوجاتےہیں اورنکاسی کا عمل تعطل کا شکار ہوجاتا ہے،واسا اورحیسکو کےاپنےمسائل ہیں جس کی وجہ سےیہاں مشکلات بڑھ جاتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close