تازہ ترین

کراچی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا

کراچی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا
گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں تیز بارش
لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور ملیر میں بھی ہلکی بارش
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
کراچی میں بارش برسانےوالاسسٹم تاحال موجود ہے،محکمہ موسمیات
کراچی میں آج سے7اگست تک بارش ہونےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا۔۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد میں رات گئے تیز بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور ملیر میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔۔چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں مزید گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہر قائد کا اس وقت کم سےکم درجہ حرارت ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے،کراچی میں بارش برسانے والاسسٹم تاحال موجود ہے جس کے اثر کراچی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج سے7اگست تک بارش ہونے کا امکان ہے،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 13کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close