حکومت انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعظم
حکومت انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم سے ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے 3 رکنی وفد کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ ، انٹر نیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے، اس کے علاوہ حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر کی حوالے سے پاکستان کو خطے میں ایک نمایاں ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں، حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشئٹو کے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے