اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں کااظہارِ افسوس
اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں کااظہارِ افسوس
اسماعیل ہانیہ ذہنی طور پر حملے کےلیے تیار تھے،سراج الحق
ترکی، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر جواب دیں،سابق امیرجماعت اسلامی
اسرائیل ،جنگ کو روکنے کے بجائے پھیلا رہا ہے، شیری رحمان
اسرائیل نے پیغام دیا کہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، پی پی سینیٹر
اسماعیل ہانیہ کی شہادت قربانیوں کی تاریخ کا نیا باب ہے،فواد چوہدری
شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا،مشاہد حسین
اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سراج الحق،شیری رحمان،فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں نے قتل کی مذمت کی،سراج الحق کا کہناتھا واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےوہ کم ہے،اسماعیل ہانیہ ذہنی طور پر ایسے حملے کیلئے تیار تھے، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک حملے کا جواب دیں،شیری رحمان نےمیں کہاکہ اسرائیل جنگ کو روکنے کے بجائے اسے پھیلا رہا ہے، مذاکرات اور جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں، اسماعیل ہانیہ کو قتل کرکے اسرائیل نے پیغام دیا کہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، فواد چوہدری نے کہاکہ فلسطین کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، اسماعیل ہانیہ کے خاندان کی شہادت لہو سے لکھی قربانیوں کی تاریخ کا نیا باب ہے،رہنما مسلم لیگ ن مشاہد حسین سید نے کہاکہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا