حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کردیا گیا،خبرایجنسی
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کردیا گیا،خبرایجنسی
اسماعیل ہانیہ کو تہران میں گولی ماری گئی،خبرایجنسی
اسماعیل ہانیہ پر تہران میں قیام گاہ پرحملہ کیا گیا،خبرایجنسی
حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی
حملے میں اسماعیل ہانیہ کا ایک محافظ بھی شہید،خبرایجنسی
اسماعیل ہانیہ حلف برداری میں شرکت کیلئےتہران گئےتھے
غزہ میں اسماعیل ہانیہ کےخاندان کےدرجنوں افرادشہیدہوچکےہیں
اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے
اسماعیل ہانیہ کے قتل کی تفتیش کی جارہی ہے،ایرانی حکام
حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ایرانی سیکیورٹی حکام اور حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی،ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے،ایرانی حکام کا کہنا ہے اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسماعیل ہانیہ کا سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوا،ایران کا کہنا ہےقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے،حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ حماس کے سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام،امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،حماس رہنما نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سزا دی جائے گی،اسماعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل کو اس کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے