تازہ ترین

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
کشمیریوں نےآج کے دن1947کوپاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا
یوم الحاق پاکستان کےموقع پردنیابھرمیں تقاریب اورمظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا

ایل اوسی کےدونوں اطراف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہےہیں،کشمیریوں نےآج کے دن1947کوپاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا 19جولائی1947کوآبی گزرسرینگرکےمقام پربانی صدرآزادجموں وکشمیر غازی ملت سردار محمدابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظورہوئی لیکن26اکتوبر1947کوکشمیرکےمہاراجانےعوامی خواہشات کےبرخلاف بھارت سےالحاق کااعلان کردیاجس کےبعدسےاب تک کشمیری عوام نے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں،یوم الحاق پاکستان کےموقع پردنیابھرمیں تقاریب اورمظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا،بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانےکیلئےجدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close