اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری
ایک اور اقوام متحدہ کے پناہ گزین اسکول پر حملہ،12فلسطینی شہید
وسطی اورشمالی غزہ میں24گھنٹےمیں50سےزائدفلسطینی شہید ہوئے
اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع،عرب میڈیا
پناہ گزین اسکولوں پرحملوں سے10روزمیں500فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، ایک اور اقوام متحدہ کے پناہ گزین اسکول پر حملےمیں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ وسطی اور شمالی غزہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع، پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملوں سے دس روز میں پانچ سو فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا، اسرائیلی پارلیمںٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کرلی، دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ڈرون حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے، دھماکا امیرکی سفارتخانے کے دفتر کے قریب ہوا ، زوردار دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں