تازہ ترین

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا نشتر پارک کا دورہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا نشتر پارک کا دورہ
وزیربلدیات سندھ کامحرم الحرام کےسلسلےمیں تیاریوں کاجائزہ
پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی پرتوجہ دی جائے،سعیدغنی
اسٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب،خراب لائٹس تبدیلی کی جائیں،سعیدغنی
صوبائی وزیرنےانتظامیہ سےتیاریوں کے حوالے سے بھی معلومات لیں

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےنشتر پارک کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سعید غنی نے کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے افسران کو ہدایات دی کہ محرم الحرام کے دوران پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکاسی پر بھرپور توجہ دی جائے۔۔۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ محرم الحرام کے دوران علاقے میں صفائی ستھرائی کے لئے چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔۔ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہئے کہ محرم الحرام کے دوران عوام اور عزاداران کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔۔ تمام معاملات کی میں خودمانیٹرنگ کروں گا اور کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے نشتر پارک انتظامیہ سے بھی مجالس اور دیگر کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close