ہمیں آگےبڑھنے کی ضرورت ہے،برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر

ہمیں آگےبڑھنے کی ضرورت ہے،برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر
ہمارےملک نےتبدیلی اورقومی تجدید کیلئےفیصلہ کُن ووٹ دیاہے،کیئراسٹارمر
دنیا کوسنگین چیلنجزکاسامنا ہے،برطانیہ کورہنمائی کرنےوالاملک بنائیں گے،کیئراسٹارمر
برطانیہ کےنئےوزیراعظم کئیراسٹارمرنےکہاہےکہ انہوں نےملک میں حکومت بنانےکی دعوت قبول کرلی ہے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کےباہرصحافیوں سے گفتگوکےدوران کئیر اسٹارمرکاکہناتھاکہ وہ ابھی شاہی محل سےواپس آئے ہیں اورانہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے،برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمرکاکہناتھاکہ ہمیں آگےبڑھنے کی ضرورت ہے،ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے، دنیا کوسنگین چیلنجزکاسامنا ہے،برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے،آپ کی حکومت ہرشہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی،ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا،عوام کےاعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے