لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش
اسلام آباد،راولپنڈی،مری،جہلم،چونیاں ،گوجرانوالہ میں بھی بارش
آزادکشمیر میں بھی طوفانی بارش سےپانی گھروں میں داخل ہوگیا
اٹک شہراورگردونواح میں شدید بارش کےباعث کئی فیڈرٹرپ کرگئے
مون سون بارشوں کا دھواں دھاراسپیل جاری ہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا لاہورمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش اورآندھی کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی،مری،جہلم، مریدکے،گوجرانوالہ،اٹک،چونیاں اوروزیر آباد سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی بادل برس پڑےجس سےموسم خوشگوارہوگیا،مختلف شہروں میں شدید بارش کےبعدسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،اٹک شہراورگردونواح میں شدید بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا،دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی طوفانی بارش سےپانی گھروں میں داخل ہوگیا،بجلی کے پول اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 7 جولائی کے دوران موسلادھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے،لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے