تازہ ترین

بطورسٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں کوبلدیاتی اداروں میں بھرتی کیا،ترجمان

بطورسٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں کوبلدیاتی اداروں میں بھرتی کیا،ترجمان
بلدیہ فیکٹری میں ڈھائی سومعصوم انسانوں کوزندہ جلانےوالےمتحدہ کے ملازمین تھے،ترجمان
کراچی کوبوری بندلاشوں کاتحفہ دینےوالےآج شہرکےلیےماتم کناں ہیں،ترجمان سندھ حکومت
کراچی کےعوام کو ایک بار پھر گمراہ کن راستے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے،ترجمان

ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان پر ترجمان حکومت سندھ گنہورخان اسران کاردعمل سامنےآگیا ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بطور سٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو چن چن کر بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ،کےایم سی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی کیا،بلدیہ فیکٹری میں ڈھائی سومعصوم انسانوں کو زندہ جلانے والے متحدہ کے بھرتی کردہ بلدیہ ملازمین تھے،کراچی کوبوری بندلاشوں کاتحفہ دینےوالےآج شہرکےلیےماتم کناں ہیں،کراچی پرایم کیو ایم کی حکمرانی بدعنوانی،بھتہ خوری،تشدد،بوری بند لاشوں اورسیکٹرزکےنام پرٹارچرسیلوں پرمبنی رہی ہے،ترجمان سندھ حکومت کامزیدکہناتھاملکی سماجی واقتصادی ترقی میں نمایاں رکاوٹ ڈالنے اور صنعتوں توملک بدر کروانے میں متحدہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،متحدہ کی جانب سے کراچی کےعوام کو ایک بار پھر گمراہ کن راستے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close