شہیدبھٹوپربات کرنےسےقبل ایم کیوایم اپنےگریبان میں جھانک لے،مرتضیٰ وہاب
شہیدبھٹوپربات کرنےسےقبل ایم کیوایم اپنےگریبان میں جھانک لے،مرتضیٰ وہاب
ذوالفقارعلی بھٹوپربات کرنےسےایم کیوایم کےبونےرہنماؤں کاقدکبھی نہیں بڑھےگا،میئر
کراچی میں جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہوگا،مرتضیٰ وہاب
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو پر بات کرنے سے قبل ایم کیو ایم اپنے گریبان میں جھانک لے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوپربات کرنےسےایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھےگا،انہوں نے پاکستان کے عوام کو ان کی شناخت دی،مرتضیٰ وہاب کا کہناتھاکہ کراچی میں جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہوگا،بوری بند لاشیں،بھتہ خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے،عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے،مرتضیٰ وہاب کامزیدکہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں،ایم کیوایم کی مثال جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے والی ہے،ایم کیوایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا