تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس
شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
تھر کول توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہبازشریف
پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر آگاہی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، تھر کول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ تھر کول کی ملک کے دوسرے علاقوں تک رسائی کے لئے ریلوے لائن کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close